لارڈز ٹیسٹ : ویسٹ انڈیز 123پرڈھیر ‘انگلینڈ کے 46رنز پر 4کھلاڑی آﺅٹ
لارڈز(سپورٹس ڈیسک )بین سٹوکس کی تباہ کن باﺅلنگ کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیر یز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن 123رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی ۔ چھ کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے ۔ پاول 39رنز بناکر نمایاں رہے ۔ بین سٹوکس نے 22رنز کے عوض 6کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ انگلش ٹیم نے بھی 46رنز پر 4وکٹیں گنو ادیں ۔ کیما روئچ اور جیسن ہولڈر نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔