• news

پشاور میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، پولیس نے متھرا میں کارروائی کر کے 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے 15 کلو دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا

پشاور( بیورو رپورٹ)پشاور میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، پولیس نے متھرا میں کارروائی کر کے 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے 15 کلو دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔ایس ایس پی آپریشنزسجاد خان کے مطابق مشتبہ افراد سے 15 کلو آئی ای ڈی برآمدہوا جو بال بیرنگ سے بنایا گیا تھا۔انہوں نے بتایا گرفتار افراد سے 5 ڈیٹونیٹر اور 5 فیوز بھی برآمدہوئے اور بم ڈسپوزل یونٹ نے آئی ای ڈی کو ناکارہ بنادیا۔
پشاور/گرفتار

ای پیپر-دی نیشن