• news

دلیپ کمار کی مسجد نبوی میں بنائی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی(آئی این پی) سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی مدینہ منورہ میں بنائی گئی تصویر وائرل ہوگئی جسے اب تک ہزاروں کی تعداد میں لوگ پسند کر چکے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ میں دلیپ کمار کے نام سے مشہور لیجنڈ اداکار یوسف خان نے گزشتہ روز ٹوئٹر پرمدینہ منورہ میں مسجد نبوی کی زیارت کے دوران لی گئی تصویر شیئر کی جس کے ساتھ پیغام بھی درج ہے، صاب(دلیپ کمار)پیغمبراسلام کے شہرمدینے کی مسجد میں، یہ وقت اور سفریادگار ہے۔
دلیپ کمار/ تصویر

ای پیپر-دی نیشن