بھارتی آرمی چیف کے 2 محاذوں پر جنگ کے بارے میں بیان حیران کن ہیں: چینی وزارت خارجہ
بیجنگ (آن لائن) چین نے بھارتی آرمی چیف کے دو محاذوں پر جنگ بارے بیان کے ردعمل میں کہا ہے بھارتی آرمی چیف کا بیان حیران کن ہے۔ بھارتی آرمی چیف نے بیان بھارتی حکومت کے کہنے پر دیا یا ذاتی طورپر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز چینی وزارت خارجہ نے وضاحت طلب کی ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان انہوں نے بھارتی حکومت کی مرضی سے دیا ہے یا ان کا ذاتی بیان ہے۔ گزشتہ روز بھارتی آرمی چیف نے بیان دیا تھا کہ بھارت بیک وقت دو محاذوں پاکستان اور چین کے خلاف جنگ لڑنے کی تیاری کر رہا ہے۔
چینی وزارت خارجہ