• news

بچے غیر سیاسی ہوتے ہیں انہیں لیڈر کیسے مانا جا سکتا ہے، مریم نواز اور بے نظیر میں زمین آسمان کا فرق ہے: نثار

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چودھری نثار نے کہا ہے کہ بچے بچے ہوتے ہیں ان کو لیڈر نہیں مانا جا سکتا۔ مریم نواز کا کردار صرف میاں نواز شریف کی بیٹی ہونا ہے مریم نواز کو پہلے عملی سیاست میں حصہ لیکر خود کو ثابت کرنا ہوگا نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بچے غیر سیاسی ہوتے ہیں انہیں لیڈر کیسے مانا جا سکتا ہے؟ مریم نواز کا بے نظیر بھٹو سے موزانہ درست نہیں دونوں میں زمین آسمان کا فرق ہے بے نظیر بھٹو نے جیلیں کاٹیں صعوبتیں برداشت کیں اور جلا وطنی کا سامنا کیا مریم نواز دوست اور قائد کی بیٹی ہے شاہد لیڈر تسلیم نہ کر سکوں۔
نثار

ای پیپر-دی نیشن