• news

مرکز میں عمران کی حکومت بنتی تو ہمارا حال پشاور کے ڈینگی والوں جیسا ہوتا: احسن اقبال

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک دیوالیہ ہونے سے بچایا دہشتگردی کو شکست دی اندھیروں کو بھگایا مرکز میں عمران خان کی حکومت بنتی تو ہمارا حال بھی پشاور میں ڈینگی والوں جیسا ہوتا ملک چلانا اناڑیوں کا کام نہیںپاکستان کی معیشت بحال ہو رہی ہے اپوزیشن کے پاس منفی ایجنڈا کے سوا کچھ نہیں ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں احسن اقبال نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں اور کامیابیاں بے مثال ہیں بین الاقوامی برادری کو پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرنا ہوگا ہمارا نصب العین پاکستان او خطہ میں امن کے عمل کو مستحکم کرنا ہے پاکستان کا نیا چہرہ ابھر رہا ہے اقتصادی تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین کثیر الجہتی امور زیر بحث آئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین دیرینہ اور تاریخی تعلقات ہیں برطانیہ میں مقیم پاکستانی تارکین وطن دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں اور کامیابیاں بے مثال ہیں۔
احسن اقبال

ای پیپر-دی نیشن