نوازشریف کی تباہی کی ذمہ دار مریم ہیں حدیبیہ ملز کیس کھلنے کے بعد شہبا زشریف بھی گھر جائیں گے : شیخ رشید
برمنگھم(عارف چودھری) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید جو آجکل برطانیہ کے دورے پر ہیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی تباہی کی ذمہ دار مریم نواز ہے جو وزیراعظم ہاﺅس میں بیٹھ کر حکومت چلاتی تھی۔ نوازشریف اب ماضی کی بات بن چکے ہیں اور حدیبیہ مل کیس کھلنے کے بعد شہباز شریف بھی گھر جائیں گے۔ 6 ستمبر کی مناسبت سے انہوں نے کہا کہ ہماری آرمی بہت مضبوط ہے۔ ہم بھارت کو منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں۔ بھارت کی اشتعال انگیزی کے جواب کا بھارت کو معلوم ہے کہ پورا بھارت ہمارے نشانے پر ہے۔
شیخ رشید