امریکی سیلزکو کم جانگ کو مارنے کی ذمہ داری دینے پر غورجاری ہے:برطانوی اخبار
واشنگٹن(صباح نیوز)اسامہ بن لادن کوقتل کرنے والے امریکی سیلزکوشمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان کومارنے کی ذمہ داری دینے پر غورکیا جارہا ہے۔برطانوی اخبار کا دعویٰ ہے کہ جنگ کی صورت میں سیلز ٹیم۔6جنوبی کوریاکےساتھ مل کرکم جانگ کومارنےکی کوشش کرےگی۔کم جانگ ان کے قتل کامنصوبہ شمالی کوریاکے نئے ایٹمی دھماکے کے بعدکیاگیا۔جنوبی کوریا کے وزیردفاع نے دعویٰ کیا ا یسا منصوبہ تیارکیاجارہاہے اوریکم دسمبرتک یونٹ تیارہوجائےگا۔واضح رہے کہ امریکی نیوی سیل کی ٹیم۔6نے2011میں اسامہ بن لادن کوایبٹ آبادمیں آپریشن کے دوران ہلاک کیاتھا۔
برطانوی اخبار