ہلمند میں موجود فوجیوں نے ٹرمپ کی افغان پالیسی کی حمایت کردی
کیمپ شوراب (اے ایف پی) امریکی صدر کی افغانستان کے حوالے سے نئی پالیسی حکمت عملی اور فوج بھجوانے کے فیصلے کو ہلمند میں تعینات امریکی فوجیوں کی طرف سے پذیرائی مل رہی ہے جو افغان اہلکاروں کو تربیت دیتے ہیں۔ شوراب بیس پر موجود اہلکاروں کے خیال میں یہ وقت کی ضرورت ہے۔ سٹاف سارجنٹ جارج کلیڈ ویل نے کہا مشن کو درست سمت میں لے جانے کیلئے ہمارے پاس بہت وقت ہے۔ اس سے ہم طالبان سے مزید علاقے چھڑانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ اپریل میں 300 فوجیوں کو ہلمند میں تعینات کیا گیا تھا۔ میجر جنرل ولی نے کہا اکیلے لڑائی کیلئے ہماری فوج میچور نہیں۔
پالیسی