• news

شاہ سلمان کو ٹرمپ کاپھر فون دورہ امریکہ کی دعوت قبول کر لی

واشنگٹن(آن لائن)امریکی وائٹ ہاو¿س کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان ایک بار پھر ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔وائٹ ہاو¿س کے مطابق دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں شاہ سلمان نے صدر ٹرمپ کی دورہ امریکہ کی دعوت قبول کر لی ہے۔
شاہ سلمان نے یقین دلایا ہے کہ وہ 2018ءکے آغاز میں امریکہ کا دورہ کریں گے۔وائٹ ہاو¿س کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنماو¿ں نے دوطرفہ تعاون کے فروغ اور مشرق وسطیٰ میں بھائی چارے، امن اور مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔
شاہ سلمان/ٹرمپ


a

ای پیپر-دی نیشن