آبدوزوں کی خریداری میں بدعنوانی پراسرائیلی نیوی کا افسر گرفتار
مقبوضہ بیت المقدس (اے این این )اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے جرمنی سے ڈولفن آبدوزوں کی خریداری کے سودے میں شامل رہنے والے بحریہ کے ایک سابق جنرل کو حراست میں لیا ہے۔
اس پر آبدوزوں کی خریداری کے دوران رشوت وصول کرنے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام عا ئد کیا گیا ہے۔عبرانی اخبارات کے مطابق حراست میں لئے گئے نیوی کے سابق افسر کا تعلق شائیٹیٹ13 نامی نیول یونیٹ سے ہے۔عبرانی اخبار ہارٹز نے اپنی ویب سائٹ پر حراست میں لئے گئے سابق نیوی افسر کی شناخت جنرل شائی بروش کے نام سے کی ہے۔
افسر گرفتار