• news

سمندری طوفان ارما نے تین سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تباہی مچانے کے بعد امریکہ کا رخ کر لیا

واشنگٹن/پیرس/جمیکا (نوائے وقت رپورٹ + نیوزایجنسیاں) بحراوقیانوس کی تاریخ کے شدید ترین سمندری طوفان ارما نے تین سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کیریبیئن میں فرانس کے زیر انتظام اور ویسٹ انڈیز کے کئی جزائر میں تباہی مچانے کے بعد امریکہ کا رخ کر لیا۔ ہلاکتیں 14 ہو گئیں، اینٹیگوا اس طوفان سے بری طرح متاثر، گھروں کی چھتیں اڑ گئی ہیں۔ طوفان کے فلوریڈا پہنچنے کے خطرے کے پیش نظر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا، پورٹو ریکو اور یو ایس ورجن آئی لینڈز میں ایمرجنسی نافذ کر دی تھی۔ جمعرات کو غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفان ارما نے تین سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کیریبیئن میں فرانس کے زیر انتظام کئی جزائر میں تباہی مچا دی تھی، طوفان کے سبب سینٹ مارٹن میں کم سے کم سات افراد ہلاک ہوئے ہیں اور جزیرہ ملبے کا ڈھیر بن گیا ہے۔ سینٹ مارٹن کا ہوائی اڈہ بھی تباہ ہو گیا ہے۔
جزیرے کے وزیراعظم گیسٹن براونی کا مطابق تباہی اتنی زیادہ ہوئی ہے کہ جزیرہ اب رہنے کے قابل نہیں رہا۔طوفان اب شمال کی جانب بڑھ رہا ہے لیکن ہواﺅں کی رفتار کم ہو رہی ہے۔ باربودا کے قریبی جزیرے اینٹیگا سے ایک ریڈیو رپورٹر نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ باربودا سے تمام روابط ختم ہو چکے ہیں اور وہاں لوگوں کی جان و مال کے بارے میں سخت خدشات پائے جاتے ہیں۔ ڈومینک ریپبلک، ہسپنیولا اور کیوبا سے ہوتا کل سنیچر تک امریکی ریاست فلوریڈا تک پہنچ جائے گا۔فلوریڈا میں حکام نے مغربی علاقوں میں لوگوں کو لازمی علاقہ چھوڑنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ بہاماس کے وزیر اعظم نے اپنی تاریخ کے سب سے بڑے انخلا کی تیاری کا اعلان کیا ہے۔ بہاماس میں لوگوں کو جہازوں کے ذریعے جنوب مشرقی جزائر میں لے جایا جا رہا ہے۔ ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ باربودا میں جیسی تباہی جیسی طوفان سے ہوئی اس طرح کی تباہی کی مثال نہیں ملتی اور متاثرہ علاقوں کی دوبارہ تعمیر میں کروڑوں ڈالر لگیں گے۔ 1.2 بلین افراد بے گھر ہو گئے۔ تعداد26 ملین ہونے کا خدشہ ہے۔ ارما سب سے پہلے باربودا سے ٹکرایا تھا جہاں کی آبادی صرف 1600 ہے۔ امریکہ کے قومی ہریکین سنٹر کے مطابق ارما جو کہ سب سے شدید یعنی درجہ پانچ کا سمندری طوفان ہے اب پورٹوریکو کے شمال سے گزر رہا ہے۔ اس طوفان کی وجہ سے ہونے والی شدید بارشوں اور تیز ہواو¿ں نے جزیرے میں بجلی کا نظام درہم برہم کر دیا ہے اور جزیرے کی 30 لاکھ آبادی میں سے نصف بجلی سے محروم ہے اور حکام کے مطابق یہ صورتحال کئی دن تک برقرار رہے گی۔ ریاست فلوریڈا سے سیاحوں نے واپسی شروع کر دی ۔ پانچویں درجے کا سمندری طوفان ارما ، ویسٹ انڈیز کے جزائر سے ٹکرا گیا۔ اٹھارہ سو آبادی والے اس چھوٹے سے جزیرے پر کوئی عمارت سلامت نہیں ، گرنے والے درختوں نے بجلی کا نظام بھی معطل کر دیا ۔ ادھر سینٹ مارٹن میں بھی عمارتیں تباہ ہو گئیں ، جزیرہ انٹیگا میں طوفان کے باعث ہوئی بارشوں نے نظام زندگی میں رخنہ ڈال دیا ۔ مختلف حادثات میں تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ، ویسٹ انڈیز کے ہمسایہ ملک پورٹو ریکو میں طوفان ارما نے تباہی مچا دی ، فلوریڈا کے گورنر رک سکاٹ نے شہریوں کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مدد مانگ لی۔انہوں نے ساحلی علاقوں کو خالی کرنے کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب شہریوں نے کھانے پینے کا سامان جمع کرنے کے لئے سٹورز کا رخ کر لیا جبکہ پٹرول لینے والوں نے پٹرول پمپوں پر قطاریں بنا لیں۔ طوفان کے آنے سے پہلے میامی میں موجود سیاحوں نے اپنے وطن واپسی کی تیاری کر لی اور ہوائی اڈوں پر رش لگ گیا۔ امریکہ میں طوفان ارما سے غرب الہند کے جزائر میں تباہی آ گئی۔ سینٹ مارٹن اور بار تھیلی میں بھی تباہی پھیل گئی۔ طوفان کا رخ ڈومینکن ری پبلک کی طرف ہو گیا، ہفتے کو فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرا سکتا ہے۔
سمندری طوفان ارما



ای پیپر-دی نیشن