• news

اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کے لئے کام کر رہے ہیں شمالی کوریا کے خلاف فوجی قوت کا آپشن ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگن (نوائے وقت رپورٹ + نیوز ایجنسیاں) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف فوجی قوت کا آپشن ہمیشہ سے ہے مسئلہ کسی اور طریقے سے حل ہو جائے تو بہتر ہے امیر کویت شیخ الصباح کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں شمالی کوریا کا رویہ بہت برا ہے۔ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن قائم ہو سکتا ہے اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کے لئے کام کر رہے ہیں دونوں ملکوں کے درمیان امن کے امکانات ہو سکتے ہیں۔ شمالی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی ترجیح نہیں ہو گی۔ ٹرمپ امید ہے شمالی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی نھہیں کرنی پڑے گی۔ کویت امریکہ میں منافع بخش سرمایہ کاری کر رہا ہے امریکہ اور کویت میں مضبوط تعلقات اور بہترین پارٹنر شپ ہے۔ امیر کویت نے کہا کہ قطر پیش کردہ13 مطالبات پر بات کرنے کو تیار ہے۔ ادھر شمالی کوریا کے شہریوں نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ہائیڈروجن بم تجربے کی خوشی میں اپنے ملک کے سائنسدانوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے جشن منایا، اس دوران آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور بڑے پیمانے پر ریلیاں نکالی گئیں۔
ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے ملاقات میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے جوہری عزائم سے نمٹنے کے حوالے سے یہ وقت مذاکرات کے آغاز کے لیے بہتر آپشن کا درجہ نہیں رکھتا۔ این این آئی عوامی جمہوریہ چین اپنی پوری توجہ اس بات پر دے رہا ہے کہ جزیرہ نما کوریا پر شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگراموں کی وجہ سے پائے جانے والے تنازع کا حل صرف مذاکرات سے اور پرامن طور پر نکالا جانا چاہیے۔ یہ بات چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو میں کہی۔ خارجہ امور کی سربراہ موگرینی نے کہا شمالی کوریا پر مزید پابندیاں لگانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ جاپانی وزیراعظم شنیزوایبے نے کہا میزائل پروگرام بند کرانے کے لیے دنیا جتنا ممکن ہو شمالی کوریا پر دباﺅ ڈالے۔ پیوٹن نے کہا پابندیاں بے سود ہوں گی۔

ای پیپر-دی نیشن