• news

امریکہ میں ترکی کے سابق وزیر اقتصادیات سمیت 9 افراد کے خلاف ایران پر عائد امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کا الزام

نیو یارک (اے پی پی) امریکہ میں ترکی کے سابق وزیر اقتصادیات مہمت ظفر کگلیان ایران کے خلاف لگائی گئی اقتصادی پابندیوں کی خلاف ورزی کے 9 ملزموں میں شامل ہیں۔ امریکی اٹارنی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی کے سابق وزیر مہمت ظفر کگلیان سمیت 9 افراد پر ایران کو کروڑوں ڈالرز کا فائدہ پہنچانے کا الزام ہے اور ان ملزمان میں سے 8 کا ترکی اور ایک کا تعلق ایران سے ہے جن میں سے 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، بیان کے مطابق کروڑوں ڈالرز کی بینک ٹرانزیکشنز ایران پر عائد کی گئی ان امریکی پابندیوں کی خلاف و ورزی تھی جن کا مقصد ایران کی امریکہ کے مالیاتی نظام تک رسائی کو روکناتھا تاہم ملزمان میں شامل ترک بینک کے 4 اعلی حکام نے لاکھوں ڈالرز کی رشوت اور تحائف لے کر منی لانڈرنگ کی۔ مقدمہ کی سماعت 30 اکتوبر سے نیویارک میں ہوگی جرم ثابت ہونے پر 30 برس قید ہو سکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن