ٹھٹھہ: جاتی کے قرےب بحرہ عرب مےں بھارتی سرحدی سکیورٹی کی کارروائی مےں پانچ پاکستانی ماہی گےروں کو گرفتار کر لےا، پاکستان فشرفوک
ٹھٹھہ (آئی این پی) جاتی کے قرےب بحرہ عرب مےں انڈےن باڈرز سکیورٹی کی کارروائی مےں پانچ پاکستانی ماہی گےروں کو گرفتار کر لےا گےا ہے جبکہ 30 ماہی گےر سمندر مےں چھلانگ مار کر اپنی جانےں بچانے مےں کامےاب ہوگئے۔ بھارتی باڈرز سکیورٹی نے پاکستانی ماہی گےروں پر فائرنگ بھی کی تاہم کسی ماہی گےروں کی ہلاکت کی اطلاع نہ مل سکی ہے۔پاکستان فشرفوک کے ترجمان نور محمد تیمور نے مےڈےا کو بتاےا کہ پاکستانی ماہی گےر کھلے سمندر حرامی ڈوری کے مقام پر مچھلےاں پکڑ رہے تھے کہ ان پر دھاوا بول دےا گےا۔ بھارتی فورس پاکستانی ماہی گےروں کی 17 کشتیاں اور لاکھوں روپے مالےت کی پکڑی مچھلےاں بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔ گرفتار ماہی گےروں کا تعلق ضلع سجاول کے مختلف علاقوں سے ہےں۔
ماہی گےر