• news

دنیا کا مستقبل چند دیوانے رویوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا : ترکی

استنبول (اے پی پی)ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت پوری بین الاقوامی برادری کو اپنی تمام ذمہ داری نبھاتے ہوئے شمالی کوریا ، رخائن اور دیگر علاقوں میں درپیش انسانی جرائم کے خلاف زیادہ ذمہ دارانہ اور دو ٹوک روّئیے کا اظہار کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں مسائل پہلے ہی اپنے عروج پر ہیں اور ایسی صورتحال میں ایک نئے مسئلے کا اضافہ کرنا نہ تو علاقے کے لئے اور نہ ہی علاقائی ممالک کے لئے فائدہ مند ہو گا۔انہوں نے شمالی کوریا کے میزائل تجربات اور رخائن میں کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں بھی اقوام متحدہ سے م¶ثر حل تلاش کرنے کی اپیل کی ہے۔
ترک وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کو جس قدر اندیشوں کا سامنا ہے ترکی بھی اسی درجے اندیشے محسوس کر رہا ہے یعنی کہنے کی بات یہ ہے کہ دنیا کے مستقبل کو کسی بھی شکل میں چند دیوانی حرکتوں اور دیوانے روّیوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جانا چاہیے۔ اقوام متحدہ سمیت پوری بین الاقوامی برادری کو تمام ذمہ داری اٹھا کر شمالی کوریا، رخائن اور دیگر علاقوں میں درپیش انسانی جرائم کے خلاف زیادہ ذمہ دارانہ زیادہ دو ٹوک اور زیادہ حتمی روّئیے کا اظہار کرنا چاہیے۔ انہوںنے ترکی اور جرمنی کے باہمی تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی کے انتخابات قریب آ گئے ہیں۔
ترک وزیراعظم

ای پیپر-دی نیشن