فاطمہ میموریل ہسپتال نے صحت کی تعلیم و خدمات اور پالیسی ریسرچ میں خود کوپروان چڑھایا:ڈاکٹر ساجد
لاہور(پ ر)سعید ہ وحید ایف ایم کالج آف نرسنگ نے فاطمہ میموریل ہسپتال کے جنرل عتیق الرحمن آڈیٹوریم میں6ستمبر کو یوم دفاع جوش اور جذبہ کے ساتھ منایاتقریب کا مقصد نرسوں اور ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کر نا تھا ڈین سکول آف ہیلتھ سائنسز،فاطمہ میموریل سسٹم،پروفیسر رخشندہ رحمان نے مہمانوں کو خوش آمدید کہاسپیشل سیکرٹری ہیلتھ محکمہ صحت پنجاب ڈاکٹر ساجد چوہان نے کہا فاطمہ میموریل ہسپتال نے صحت کی تعلیم و خدمات اور پالیسی ریسرچ میں خود کوپروان چڑھایا۔جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ،ڈاکٹر قیس سکندر تقریب کے گیسٹ آف آنر تھے تقریب کا اختتام ڈائریکٹر اکیڈیمک نرسنگ سعیدہ وحید ایف ایم ایچ کالج آف نرسنگ ،مصباح ظفرکے اختتامی کلمات اور شکریہ کے ساتھ ہوا۔