• news

آرمی چیف کا عالمی طاقتوں اور انکے آلہ کار دہشتگردوں کو للکارنا قوم کی ترجمانی ہے:حامد موسوی

لاہور(پ ر)سپریم شیعہ علماءبورڈ کے سرپرست اعلیٰ و تحریک نقاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا یوم دفاع کے موقع پر یادگار شہدا کے مقام پر یاد گارخطاب میں بڑی طاقتوں اور انکے آلہ کار دہشتگردوں کو للکارنا پوری قوم کی ترجمانی ہے بھارتی وزیراعظم مودی کا دورہ برما کر کے برمی حکمرانوں کو روہنگیا مسلمانوں پر مزید مظالم ڈھانے کی تھپکی دینا عالمی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔جمعہ کو یوم شریکتہ الحسینؑ کے ملک گیر پروگراموں میں کے مظلوم روہنگیا مسلمانوں کی حمایت میں آواز احتجاج بلند کی جائےگی

ای پیپر-دی نیشن