• news

تحریک انصاف خواتین کی این اے120میں میرا ووٹ میرا مستقبل “کے عنوان سے مشعل بردار ریلی

لاہور( لیڈی رپورٹر )تحریک انصاف کے زیر اہتمام حلقہ این اے 120میں پی ایم جی چوک سے ”میرا ووٹ میر امستقبل “ کے عنوان سے خواتین کی مشعل بردار ریلی نکالی گئی ۔این اے120کی انتخابی مہم کےلئے یونین کونسل64کی کوارڈی نیٹر مسرت جمشید کی قیادت میں خواتین کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کی اور اپنی قیادت کے حق میں نعرے لگائے ۔مسرت چیمہ نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی طویل جدوجہد سے عوام میں اپنے حقوق کا شعور بیدا ر ہو رہا ہے اور اسی وجہ سے حکمران طبقہ شدید پریشانی سے دوچار ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن