• news

;;لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف بیان بازی پر مشرف کیخلاف دائر درخواست سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہورہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف بیان بازی پر سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف کارروائی کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار ندیم بٹ ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آئین کے تحت عدلیہ کو سکینڈلائز نہیں کیا جاسکتا۔ جنرل مشرف نے عدلیہ مخالف بیانات دیئے۔ انہوں نے اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی ہدائت کرتے ہوئے کہا کہ عدالت سابق صدر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کا حکم دے جس پر عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔
فیصلہ محفوظ

ای پیپر-دی نیشن