ناجائز اثاثہ جات کیس کی سماعت، نیب نے کسٹم آفیسر افتخار چیمہ کو 17 روز کےلئے جیل بھیج دیا
لاہور(اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت میں متعدد اہم مقدمات کی سماعت کی گئی اور سخت کارروائی کی گئی اور اعلیٰ عہدوں پر فائز اہلکاروں کو جیل بھیجا گیا۔ احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے پوسٹل لائف انشورنس فراڈ کیس کی سماعت کے دوران رےفرنس پےش نہ کر نے کی پاداش مےں نیب کے آفیسر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ۔فاضل عدالت نے ریفرنس پیش نہ کرنے کے معاملے میں نیب کے ڈائریکٹر ونگ کمانڈر کو 25 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔ ملزمان افتخار وغیرہ پر پوسٹل لائف انشورنس میں ڈھائی کروڑ روپے فراڈ کا الزام ہے جبکہ نیب کی طرف سے ریفرنس پیش نہ کرنے سے کیس میں تاخیر ہو رہی تھی۔ احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے ناجائز اثاثہ جات کیس میں ملوث کسٹم آفیسر افتخار چیمہ کو17روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ،عدالت نے ملزم افتخار چیمہ کو 25 ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے، ملزم افتخار چیمہ سیالکوٹ اور لاہور میں، پرنسپل اپریزر کسٹم تعینات رہا. جس نے تعیناتی کے دوران ناجائز ذرائع سے کروڑوں روپے مالیت کے اثاثہ جات بنائے۔ ملزم کے نام ڈی ایچ اے لاہور سے ملحقہ 14 کنال 9 مرلہ اراضی، جوہر ٹاون لاہور میں 1 کنال زمین کے علاوہ 12 کنال 10 مرلہ اراضی دیگر علاقوں میں ہے۔ نیب کے وکیل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ملزم افتخار چیمہ کے بنک اکا¶نٹس میں لاکھوں روپے بھی ہیں۔ احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے متروکہ وقف املاک بورڈ میں 1870 ملین روپے کی کرپشن کیس کی سماعت کی ، عدالت نے ملوث ملزم فیضان شمس کو 17روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے ملزم کو دوبارہ 25 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
نیب