طوفان ”اِرما“ امریکہ کے لئے خطرہ‘ کیوبا : 10 لاکھ افراد محفوظ مقامات پر منتقل
واشنگٹن (این این آئی) بحرہ اوقیانوس میں طوفان ’اِرما‘ کیریبین جزائر کو تباہ کرنے کے بعد امریکہ کی جانب بڑھ رہا ہے۔ جبکہ کیوبا میں 10 لاکھ افراد کومحفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ۔ارما کا طوفان آج امریکہ کے قریب پہنچ جائے گا جبکہ 11 ستمبر تک اس کے فلوریڈا کے ساحلوں سے ٹکرانے کا امکان ہے ادھر باراک اوباما، جارج ڈبلیو بش، بل کلنٹن، جارج ایچ ڈبلیو بش اور جمی کارٹر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ متاثرین کی مدد کریں۔بدترین طوفان میں ساٹھ لوگ ہلاک، دس لاکھ بے گھر جبکہ دو لاکھ تین ہزار گھروں کو نقصان پہنچا۔ معاشی نقصان کا اندازہ ایک سو اسی بلین ڈالر لگایا گیا ہے۔
سابق صدر باراک اوباما، جارج ڈبلیو بش، بل کلنٹن جارج ایچ ڈبلیو بش اور جمی کارٹر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ متاثرین کی مدد کےلئے آگے بڑھیں اور فنڈ جمع کریں۔ سمندری طوفان ہاروی نے ٹیکساس سے لوزیانا تک ہزاروں گھر اور بزنس تباہ کرکے رکھ دیا۔ پچاس سال کے اس بدترین طوفان میں ساٹھ لوگ ہلاک، دس لاکھ بے گھر جبکہ دو لاکھ تین ہزار گھروں کو نقصان پہنچا۔ معاشی نقصان کا اندازہ ایک سو اسی بلین ڈالر لگایا گیا ہے۔