افتخار قیصر کی حالت تشویشناک‘ملک کا سرمایہ ہیں مریم اورنگزیب نے دیکھ بھال کی ہدایت کر دی
(نوائے وقت رپورٹ) ہندکو، اردو اور پشتو کے معروف اداکار افتخار قیصر کی حالت تشویشناک ہے اور وہ پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں۔ افتخار قیصر نے شکوہ کیا ہے صدارتی تمغہ پانے والے کو 9 گھنٹے تک ہسپتال میں داخل نہ کیا گیا اور وہ شدید بیماری میں کھلے آسمان تلے پڑے رہے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے ٹیسٹوں میں تاخیر کے باعث افتخار قیصر کو داخل نہیں کیا گیا اب ان کا علاج جاری ہے۔ وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے متعلقہ حکام کو افتخار قیصر کی دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا افتخار قیصر عظیم فنکار اور ملک کا سرمایہ ہیں۔سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے رانا تاج احمد نون کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔