• news

نوازشریف کے متعلق فیصلہ پہلے ہوگیا تھا تحقیقات بعد میں ہوئیں: ظفرالحق

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین اور سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق نے کہا ہے چوہدری نثار پارٹی چھوڑ کر جانے والے نہیں، وہ مشکلات کے باوجود پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔ نوازشریف نے تعاون کیا اور استثنیٰ بھی نہیں لیا مگر اس کاکریڈٹ انہیں نہیں دیا گیا، پاکستان کی عزت چاہتے ہیں تو داخلی معاملات درست کرنا ہوں گے ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا نوازشریف کے خلاف کام کا آغاز 2014 میں ہی شروع کردیا گیا تھا، دھرنے میں کہا گیا تھا انگلی اٹھنے والی ہے، اس وقت ایک پارٹی کے علاوہ باقی تمام سیاسی جماعتوں نے سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کیا تو جمہوریت اور حکومت بچ گئی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ایسی طاقت تھی اس نے جو کرنا تھا کردکھایا، مجھے نہیں لگتا کسی بھی صورت نوازشریف کی بچت ہو سکتی تھی، ان کے متعلق فیصلہ پہلے ہی ہوگیا تھا جبکہ تحقیقات بعد میں ہوئیں۔ ملک کے اندر انتشار ہوگا تو بیرونی دنیا کبھی ہماری عزت نہیں کرے گی۔
ظفرالحق

ای پیپر-دی نیشن