سعودی عرب میں پاکستانیوں سمیت 490تارکین وطن پھنسے ہوئے ہیں:قطر
دوحہ(این این آئی) قطر کی نیشنل ہیومن رائٹس کمیٹی( قومی کمیٹی برائے انسانی حقوق )نے بتایاہے کہ پاکستان سمیت کئی ممالک سے تعلق رکھنے والے 490 غیر ملکی ملازم ایسے ہیں جو رواں سال پانچ جون کو شروع ہونے والے خلیجی بحران کے آغاز سے اب تک سعودی عرب میں پھنسے ہیں،میڈیارپورٹس کے مطابق قطر کی قومی کمیٹی برائے انسانی حقوق نے ایک بیان میں کہاکہ پاکستان سمیت کئی ممالک سے تعلق رکھنے والے 490 غیر ملکی ملازم ایسے ہیں جو رواں سال پانچ جون کو شروع ہونے والے خلیجی بحران کے آغاز سے اب تک سعودی عرب میں پھنسے ہیں۔ ان افراد میں بڑی تعداد پاکستان، انڈیا، نیپال اور سوڈان سے تعلق رکھتی ہے۔قطر کی قومی کمیٹی برائے انسانی حقوق میں بین الاقوامی تعاون ڈویژن کے سربراہ سعد سلطان آل عبداللہ نے بتایا کہ سعودی عرب میں پھنسے ایسے افراد کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔ یہ 490 وہ افراد ہیں جن کے بارے میں گزشتہ ہفتے سے پہلے تک اکٹھے کیے جانے والے اعداد و شمار کی مدد سے سراغ لگایا جا سکا ہے۔
قطر