• news

حکومت نے اخراجات پورے کرنے کیلئے پھر سٹیٹ بینک سے قرض لینا شروع کر دیا

لاہور (کامرس رپورٹر) حکومت نے اخراجات پورے کرنے کے لیے دوبارہ سٹیٹ بینک سے قرض لینا شروع کر دیا ہے۔ ہفتے کے دوران اوسطاً روزانہ 16 ارب 58 کروڑ روپے قرض لیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق اگست کے تیسرے ہفتے کے دوران بجٹ اخراجات پورے کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے سٹیٹ بینک سے 116 ارب 7 کروڑ روپے قرض لیا گیا۔ رواں مالی سال پہلے دو ماہ کے دوران حکومت نے مجموعی طور پر بینکنگ سیکٹر سے 283 ارب 68 کروڑ روپے قرض لیا جو گزشتہ مالی سال اس عرصے سے 57 فیصد زیادہ ہے۔ رواں مالی سال حکومت نے اب تک 250 ارب 45 کروڑ روپے مرکزی بینک سے اور 33 کروڑ 24 کروڑ روپے کمرشل بینکوں سے قرض لیا جبکہ پرانے قرضے واپس کرنے کے لئے اگلے تین ماہ کے دوران بینکنگ سیکٹر سے 38 ارب روپے قرض لینے کا شیڈول تیار کیا گیا ہے۔ اس دوران ساڑھے 36 کھرب روپے کے اندرونی قرضے واپس کرنے ہیں۔
قرض

ای پیپر-دی نیشن