• news

بھارت کی پالیسی جارحانہ، اپنی شرائط پر بات چیت چاہتا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (صباح نیوز) ترجمان دفتر خارجہ محمد نفےس زکرےا نے کہا ہے پاکستان تمام ہمساےہ ممالک کے ساتھ پر امن تعلقات چاہتا ہے مگر بھارت کی پالےسی کا رخ جارحانہ ہے، بھارت پاکستان کے ساتھ اپنی شرائط پر بات چےت کرنا چاہتا ہے۔ بھارت کی جارحانہ پالےسی مےں شدت موجودہ بھارتی حکومت کے قےام کے بعد بہت زےادہ بڑھ گئی ہے۔ پاکستان کی خارجہ پالےسی مےں تبدےلی کی اےک اہم وجہ افغانستان کی صورتحال بھی ہے ۔ خطہ مےں اس وقت تک امن و استحکام قائم نہےں ہو سکتا جب تک افغانستان مےں امن و استحکام نہےں آتا۔ سرکاری ٹی وی سے انٹروےو مےں انہوں نے کہا کہ ہر ملک اپنی ضرورےات کے مطابق اپنی خارجہ پالےسی مےں تبدےلےاں کرتا ہے اور ہر ملک مےں سفےروں کی کانفرنسز ہوتی ہےں۔ جنوبی اےشےا کے خطہ مےں بڑی تےزی سے تبدےلےاں رونما ہو رہی ہےں۔ پاکستان کی پالےسی واضح ہے اور ہم پر امن ہمسائے چاہتے ہےں۔ انہوں نے کہا بھارت کا چےن کےساتھ سرحدی تنازعہ ہوا۔ بھارت کا نےپال، سری لنکا اور مالدےپ کے ساتھ بھی جھگڑا ہے۔ انہوں نے کہا بے بنےاد تاثر قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ پاکستان کو اس زاوےہ سے دےکھا جائے کہ پاکستان خطہ مےں مسئلہ کا حصہ ہے۔ بھارت ےہ تاثر دےنے کی کوشش کر رہا ہے وہ خود مسئلہ کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امرےکہ نے کہا کہ بھارت کو افغانستان مےں اس لےے کردار دےنا ہے کہ اس نے وہاں دو ارب ڈالر خرچ کئے ہےں اور مزےد اےک ارب ڈالر خرچ کرنا ہےں۔ ےہ کوئی بڑا کمال نہےں کےونکہ پاکستان نے بھی اےک ارب ڈالر خرچ کئے ہےں۔ ہم افغان ٹرانزٹ ٹرےڈ مےں معاونت کرتے ہےں اور بے تحاشا مرتبہ ہم نے ان کے واجبات معاف کئے ہےں۔ افغان مہاجرےن 37 سال سے پاکستان مےں رہ رہے ہےں اس پر بھی خرچ آتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ

ای پیپر-دی نیشن