2014ءسے اب تک 50 ارب ریکور کر کے خزانے میں جمع کرائے: چیئرمین نیب
اسلام آباد(این این آئی) چیئرمین نیب قمر زمان نے کہا ہے کہ ہم نے 2014 سے لے کر اب تک 50 ارب روپے ریکور کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے اور 3 لاکھ سے زائد شکایات کو نمٹانے کی کوشش کی۔چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت اجلاس میں پراسیکیوشن ڈویژن کی مجموعی ارکردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ پراسیکیوٹر جنرل اکاو¿نٹیبلٹی نیب وقاص قدیر نے بریفنگ دی۔ وقاص قدیرکا کہنا تھا کہ نیب پراسیکیوشن ونگ میں معیاری، قانونی تعلیم کے حال، ماہر اور پیشہ ور پراسیکیوٹرتعینات کئے گئے جن کے آنے سے عدالتوں میں نیب کی کارکردگی مجموعی طور پر بہت اچھی رہی۔اس موقع پر چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ 2014 سے لے کر اب تک نیب کو 3 لاکھ 43 ہزار 356 شکایات موصول ہوئیں جنہیں قانون کے مطابق نمٹایا جارہا ہے، نیب نے عدالتوں میں 2 ہزار 808 کرپشن ریفرنس جمع کرائے، 11 ہزار کرپشن کی شکایات پر جانچ پڑتال کی، عام افراد اور سرکاری محکموں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر 7 ہزار 587 انکوائریاں کی گئیں، 3 ہزار 846 کرپشن کیسز کی تحقیقات کی گئیں اور اب تک 50 ارب روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کراچکے ہیں۔چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے پراسیکوٹرز اورانوسٹی گیشن آفیسرز کی سہولت کے لئے لائبریریوں کا قیام بھی عمل میں لایا گیا جس کا مقصد مقدمات کو جلد نمٹانے کے لئے سہولت باہم پہنچانا ہے جبکہ نیب ہیڈ کوارٹر میں ای لائبریری کا قیام عمل میں لایا جو 50 ہزار الیکٹرانک بکس پر مشتمل ہے۔ 2014 کے مقابلے میں رواں برس دوگنا شکایات موصول ہوئیں۔
چیئرمین نیب