• news

چنیوٹ: سسرال نہ جانے پر ٹوکے سے وار کرکے بھانجی کی انگلیاں کاٹ ڈالیں

چنیوٹ (نامہ نگار) سسرال نہ جانے پر ماموں نے ٹوکے کے وار سے شادی شدہ بھانجی کی انگلیاں کاٹ دیں۔ 30 سالہ نورین بی بی زوجہ صابر علی اپنے سسرال سے جھگڑے پر ناراض ہو کر میکے تھانہ سٹی کے علاقہ فیصل آباد روڈ بھٹو کالونی میں آئی تھی گزشتہ روز اس کے ماموں تنویر نے اسے سسرال جانے کے لئے کہا تو انکار پر طیش میں آکر ماموں نے ٹوکے کے وار کر کے بھانجی کی انگلیاں کاٹ دیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے لڑکی کو طبی امداد کے لئے فوری طور ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔ ایک اطلاع کے مطابق صوبائی وزیر انسانی حقوق اقلیتی امور خلیل سندھو نے ڈی پی او کیپٹن (ر) مستنصر فیروز کو فوری طور پر ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔
انگلیاں/ کاٹ ڈالیں

ای پیپر-دی نیشن