• news

سعودی عرب کے نامور شاعر عمر سالم محصار العیدروس الہاشمی کا روہنگیا شہداءکو خراج عقیدت

جدہ (امیر محمدخان)
اٹھو! اے حق کے جوانوں اٹھو بھی
اسلام کے پاسبانوں اٹھو بھی
اسلام تم کو صدا دے رہا ہے
تمہیں آج قسم وفا دے رہا ہے
جہاں روز بہتا ہے خوں وہ برما
جہاں ہیں سب زار و زبوں پہ برما

کہ اشکوں کا سیلاب ہے یہ برما
کہ ایک نہر خوں آب ہے یہ برما
ہمارے وہ ہمدرد بھی سو رہے ہیں
جو کہتے ہیں ہم دوست رکھتے ہیں تم کو
مگر جب ہم ہی خواب و غفلت میں ہیں تو
کسی سے شکایت کا حاصل بھی کیا ہے
سو اب جاگ بھی جا¶ اہل عدل تم
جو جاگے نہ اب بھی تو جاگو گے کب تم
اٹھو اور تیر و تبر تیز کر لو
گرو صاعقہ کی طرح دشمنوں پر
ہے جینا تو عزت سے جینا ہے ہم کو
یا جام شہادت ہی پینا ہے ہم کو

ای پیپر-دی نیشن