ملتان‘ بلوچستان کا رہائشی کانگو کے شبہ میں نشتر ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل
ملتان (سٹاف رپورٹر) موسیٰ خیل بلوچستان کے رہائشی 40 سالہ صباران کو کانگو بخار کے شبہ میں گزشتہ روز نشتر ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے مذکورہ مریض گزشتہ 8 روز سے بخار میں مبتلا تھا جبکہ اس کے مسوڑھوں سے بھی خون آرہا ہے۔