کراچی : سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، کالعدم تحریک طالبان کے 7دہشت گرد گرفتار
کراچی(خصوصی رپورٹر) سیکیورٹی اداروں نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے 7دہشتگرد گرفتار کرلیے،گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ ہفتہ کو گلستان جوہر میں کالعدم طالبان کے 7دہشتگرد گرفتار کرلیے گئے۔ دہشت گردوں کو الحبیب سوسائٹی سے گرفتار کیا گیا اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد فرار ہونے میںکامیاب ہوگیا۔