امریکی خدشات کی وجہ پاکستان میں سرگرم دہشت گرد گروہ ہیں: ایلس ویلز
واشنگٹن (آئی این پی)امریکہ کی قائم مقام نمائندہ خصوصی برائے افغانستان و پاکستان ایلس ویلز نے کہا ہے کہ افغان امن کے تناظر میں پاکستان کے بارے میں خدشات کے اظہار کی وجہ دہشت گرد تنظیموں کی مسلسل پاکستان سے کارروائیاں کرنے کی صلاحیت ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں انکا کہنا تھاکہ ہم چاہتے ہیں کہ جس جوش و جذبے سے پاکستان نے ریاست کے مخالف گروہوں کے خلاف کارروائی کی ہے وہ اسی جوش و جذبے سے پاکستان میں مقیم دوسری دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بھی کارروائی کرے۔اس سوال کے جواب میں آیا پاکستان کو دی جانے والی امداد میں متوقع کمی پاکستان امریکہ شراکت داری کو متاثر کرے گی۔ ایمبیسیڈر ویلز نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ پاکستان کے قومی سلامتی سے متعلق اہداف مستحکم اور پر امن افغانستان سے جڑے ہیں۔
ایلس ویلز