• news

کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا: کور کمانڈر راولپنڈی

راولپنڈی (صباح نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) کور کمانڈر راولپنڈی جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن کی کسی بھی خلاف ورزی کا موثر اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے بٹل اور دوراندی سیکٹرز کا دورہ کیا اور وہاں تعینات دستوں سے ملاقات کی اور ان کے مورال کی تعریف کی۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوان بھارت کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دے رہے ہیں اور اگر دوبارہ بھارت کی جانب سے کنٹرول پر کوئی جارحیت ہوئی تو اس کا موثر اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن