سینیٹر طلحہ محمود روہنگیا مسلمانوں کیلئے امدادی سامان لیکر مہاجر کیمپ پہنچ گئے
ینگون+ ڈھاکہ (نیٹ نیوز) میانمار میں مظالم کے شکار روہنگیا مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سینیٹر طلحہ محمود امدادی سامان لے کر بنگلہ دیش اور برما کے بارڈر پر قائم مہاجر کیمپ پہنچ گئے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں سینٹر طلحہ محمود نے کہا کہ روہنگیا مسلم مہاجروں کی حالت بہت خراب ہے‘ ان کے پاس نہ خیمے ہیں اور نہ ہی پہننے کو کپڑے ہیں۔ بنگلہ دیش اور برما کی سرحد پر قائم مہاجر کیمپوں میں روہنگیا مسلمان کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں۔ سینیٹر طلحہ محمود نے کہاکہ کیمپوں میں کافی لوگ زخمی ہیں اور وہ امداد کے منتظر ہیں۔