• news

انتخابی اصلاحات پر ڈیڈ لاک، اجلاس آج طلب، حکومت کی پی پی کو مذاکرات کی دعوت

اسلام آباد(اے این این ) وفاقی حکومت نے انتخابی اصلاحات بل پر ڈیڈلاک ختم کرنے کے لئے(آج) اجلاس طلب کرلیا ہے اور ساتھ ہی پیپلز پارٹی کو مذاکرات کی دعوت دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے اپوزیشن جماعت پی پی کے ارکان سے ویلتھ اسٹیٹمنٹ جمع کرانے کی شرط ختم کرنے پر مذاکرات کرے گی ۔ذرائع کے مطابق حکومت اپنے ہی پیش کردہ انتخابی اصلاحات کے بل میں ترمیم کے لئے تیار ہے اور حزب اختلاف کی بڑی جماعت کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن