• news

پہلے علاج کرائوں گا پھر دوسروں کا کرونگا: ڈاکٹر عاصم، لندن چلے گئے

کراچی (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین لندن روانہ ہوگئے۔ عدالتی حکم پر ڈاکٹر عاصم کو 31اگست کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی تھی اور ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالا گیا۔ وہ اتوار کو اپنی والدہ ڈاکٹر اعجاز فاطمہ کے ہمراہ نجی ایئرلائن کی پرواز سے دوبئی کے راستے لندن روانہ ہوئے۔ قبل ازیں ایئرپورٹ پر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ واپس آنے کیلئے جارہا ہوں، پہلے اپنا علاج کرائوں گا پھر دوسروں کا علاج کروں گا۔

ای پیپر-دی نیشن