قومی اسمبلی، سینٹ کے اجلاس آج‘ میانمار مظالم کیخلاف مذمتی قراردادیں منظور کی جائیں گی
اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی)قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس آج پیر کوپارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہوں گے، دونوں ایوانوں میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر بحث ہوگی اور روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی جائیں گی۔ سینٹ میں سرکاری حج اخراجات میں کمی اور دیگر ممالک سے معاہدوں سے قبل سینٹ سے منظوری لازمی قرار دینے کے حوالے سے قراردادیں پیش کی جائیں گی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت آج پیر کو 5بجے ہوگا جبکہ سینٹ کا اجلاس چیئرمین میاں رضا ربانی کی زیر صدارت سہ پہر3بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا۔ سینٹ میں پرائیوٹ ممبر ڈے پر اپوزیشن جماعتوں کے سینیٹرز مختلف بل پیش کریں گے اور سرکاری حج اخراجات میں کمی، مختلف ممالک سے معاہدوں سے قبل سینٹ سے منظوری لازمی قرار دینے، اسلام آباد سے کوئٹہ، کوئٹہ سے اسلام آباد روزانہ کی بنیاد پر پی آئی اے کی فلائٹیں چلانے کے حوالے سے قراردادیں پیش کی جائیں گی