یو ایس اوپن سلون سٹیونز کے نام
نیویارک (سپوٹس ڈیسک ) امریکی سٹارسلون سٹیونز نے ہم وطن میڈیسن کیز کو شکست دے کر یو ایس اوپن کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔درجہ بندی میں 83ویں نمبر کی کھلاڑی سٹیونز نے فلیشنگ میڈوز میں 15ویں درجے کی کیز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-0 سے شکست دی۔24 سالہ سٹیونز صرف چھ ہفتے قبل عالمی رینکنگ میں 957 نمبر پر تھیںاورپاوں میں چوٹ کے باعث وہ 11 ماہ سے ٹینس نورنامنٹس میںحصہ نہیں لے رہی تھیں۔سٹیونز کا کہنا تھا کہ ’ جنوری میں کوئی کہتا کہ میں اس سال یو ایس اوپن جیتوں گی تو میں کبھی یقین نہ کرتی۔میڈیسن دوست اور میں کسی اور کے حلاف کھیلنا بھی نہ چاہتی۔