• news

اسلام آباد میں کسی مسلم لیگی دھڑے کو قائداعظم کی 69ویں برسی یاد نہ آئی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) قائداعظم محمد علی جناح کی 69ویں برسی کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسلم لیگ کے کسی دھڑے کے زیراہتمام کوئی تقریب منعقد نہیں ہوئی البتہ سینٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق نے قائداعظم محمد علی جناح کو یاد رکھا۔ انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کرائی۔ راجہ محمد ظفر الحق تاج حیدر سمیت مختلف جماعتوں کے سینیٹرز نے قائداعظم کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

ای پیپر-دی نیشن