• news

دورانِ پرواز سونے، سنگین غفلت برتنے کے الزام میں 3پی آئی اے پائلٹس معطل

کراچی(این این آئی)دورانِ پرواز سونے اور سنگین غفلت کے دیگر الزامات میں پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز (پی آئی اے) کے تین پائلٹس کو معطل کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کے تین کپتانوں کے لائسنس معطل کردئیے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ معطل ہونے والوں میں کیپٹن انور، کیپٹن عامر اور فرسٹ آفیسر عدیل جاوید بھی شامل ہیں۔کیپٹن انور عادل نے نشستیں نہ ہونے کے باوجود مسافروں کو جہاز میں سفرکروایا تھا جبکہ کیپٹن عامر ہاشمی پر دورانِ پرواز بزنس کلاس میں سونے کا الزام تھا۔ ذرائع کے مطابق کپتانوں کے لائسنس مقررہ مدت کیلئے معطل کیے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن