• news

کنٹرول لائن: بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد زخمی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ بھارتی فوج نے ایل او سی پر راولا کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارت سے بازپرس کرے۔ بھارتی فوج کی جان بوجھ کر شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ قابل مذمت ہے۔ بھارتی کارروائیاں خطے کے امن کیلئے نقصان دہ ہیں۔ بھارتی فوج نے گزشتہ شام 5 بجے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

ای پیپر-دی نیشن