• news

نواز شریف اور چوہدری نثار کے کہنے پر میرے خلاف جھوٹے کیس بنائے گئے:ڈاکٹر عاصم

لندن (صباح نیوز) سابق وزیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف اور چوہدری نثارعلی خان کے کہنے پر ان کے خلاف جھوٹے کیس بنائے گئے ۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ نواز شریف یہاں گھوم رہے ہیں کیونکہ یہاں ان کے بینک اکاؤنٹس اور جائیداد ہے ۔ ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف سازش کرنے والے خود اپنی کھائی میں گر گئے ۔ ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ نہ میرا کوئی بینک اکاؤنٹ ہے اور نہ کوئی مجھے جائیداد ملی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن