میانمار:3 روہنگیامسلمان شہید آپریشن نسل کشی ہے:اقوام امریکہ کا اظہامذمت وکلا یوم سیاہ
ڈھاکہ + ینگون + لاہور (ایجنسیاں + نامہ نگاران + وقائع نگار خصوصی + نمائندہ خصوصی) میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ 25 اگست سے اب تک بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار ہوچکی ہے۔ دوسری جانب انسانی حقوق کے لئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر زید الحسین نے کہا ہے روہنگیا مسلمانوں کو نشانہ بنایا جانا ان کی نسل کشی کی واضح مثال ہے۔ ادھر روہنگیا مسلمانوں پر پہلی مرتبہ بات کرتے ہوئے دلائی لامہ نے کہا ہے کہ بدھوں کے ہاتھوں روہنگیا اقلیتی مسلمانوں پر مظالم پر ’’بدھا‘‘ اس وقت موجود ہوتے تو مسلمانوں کی مدد کررہے ہوتے، جو لوگ مسلمانوں کو ہراساں کررہے ہیں، انہیں ’’بدھا‘‘ کی تعلیمات کو یاد رکھنا چاہئے کہ وہ یقیناً غریب مسلمانوں کی مدد پر مجبور ہو گا۔ میانمار حکومت معصوم روہنگیا مسلمانوں پر مظالم بند اور ان کی مدد کرتے ہیں اس حوالے سے انتہائی دکھ محسوس کر رہا ہوں۔ ادھر میانمار کی جانب سے سرحدی علاقے میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 3روہنگیا مسلمان جاں بحق ہوگئے۔ یہ افراد بنگلہ دیش میں داخل ہونے کیلئے آرہے تھے۔ بنگلہ دیشی حکومت نے کہا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کیلئے 2500 ایکڑ کی زمین مختص کررہا ہے جہاں وہ رہائش اختیار کرسکیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ نے کہا ہے کہ میانمار سے بے دخل ہوکر خطے کی جانب رخ کرنے والے متاثرہ افراد کی مالی اعانت کی جارہی ہے اور امریکہ اکتوبر 2016 سے اب تک زد میں آئی ہوئی برادریوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اب تک تقریباً چھ کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کرچکا ہے۔ محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ہم اپنے ساجھے داروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔ ادھر پاکستان بار کو نسل کی اپیل پر ملک بھر میں وکلاء تنظیموں نے ’’یوم سیاہ‘‘ منایا ، پرامن احتجاجی ریلیاں نکالیں، وکلاء عمومی کیسوں میں عدالتوں میں پیش نہ ہوئے۔ بار رومز میں مذمتی اجلاس منعقد کئے جس میں میانمار، روہنگیا میں مسلمانوں پر مظالم کے خلا ف متفقہ قراردادیں منظور کی گئیں۔ لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار ایسوسی ایشن کی جا نب سے ریلیاں نکالی گئی اور مذمتی اجلاس منعقد کئے گئے جس میں با رز ایسو یسی ایشن کے نما ئندے اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔ سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری آفتاب باجوہ ، لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر چوہدری ذوالفقار، نائب صدر راشد لودھی، سیکرٹری عامر سعیدراں، لاہور بار کے صدر چوہدری تنویر، وکلاء رہنمائوں شفقت چوہان، عامر ملک، صفدر پیرزادہ ، اظہرصدیق سمیت دیگر وکلاء نمائندوں نے کہا ہے کہ تمام وکلا برادری برما کے مسلما نوں کے ساتھ ہے۔ جینیوا میں حقوق انسانی کمشن کونسل میں روہنگیا کے بحران پر خطاب میں زید رعدالحسین نے میانمار کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ریاست رخائن میں جاری ’ظالمانہ ملٹری آپریشن‘ کو ختم کرے۔اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر زید رعدالحسین نے کہا کہ حالیہ آپریشن ’واضح طور پر غیر متناسب‘ ہے۔ اس صورتحال کو پوری طرح دیکھا نہیں جا سکا کیونکہ میانمار نے انسانی حقوق کا جائزہ لینے والوں کو وہاں تک رسائی دینے سے انکار کیا ہے۔ اقوام متحدہ نے مختلف رپورٹس، سیٹلائیٹ سے لی گئی سکیورٹی فورسز اور لوکل ملیشیا کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ روہنگیا کے گاؤں کو آگ لگا رہے ہیں، ماورائے عدالت قتل کے مسلسل واقعات دیکھنے میں آئے اور ان میں بھاگتے ہوئے شہریوں کو گولی مارا جانا بھی شامل ہے۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ حالیہ ملٹری آپریشن کو ختم کرے اور سب کے لیے احتساب ہو۔‘ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر زید رعدالحسین نے روہنگیا پناہ گزینوں کو ملک بدر کرنے کے بھارت کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔ روہنگیا مسلمانوں کو پاکستان میں پناہ دینے اور ان کی مالی اور سفارتی امداد کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔لاہور میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ میں کارنوں نے میانمار کے وزیراعظم کا پتلا بھی نذر آتش کیا۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ مسلمان ممالک میں اتحاد نہ ہونے کے باعث آج دنیا میں ہر جگہ مسلمان مظالم کا شکار ہیں۔ شیخوپورہ میں ہاؤسنگ کالونی سے نشیمن پارک تک انجمن غلامان مصطفیٰؐ کے زیر اہتام ملک محمد بوٹا ڈوگری کی زیر قیادت ریلی نکالی گئی افتخار کھارا ڈوگر سیٹھ ظفر اقبال ملک ندیم سعید ڈوگر ملک اکرام و من ڈوگر ملک یاسر انجم لالہ افتخار گجر شبیر حسین کمبوہ سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔ ڈسٹرکٹ بار ننکانہ کے وکلاء نے مکمل ہڑتال کی رائے محمد اکرم بھٹی اور جنرل سیکرٹری رائے قاسم مشتاق نے ایک قرار داد میں ان مظالم کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ برمی مسلمانوں کی ہر ممکن جانی و مالی مدد کی جائے ایپکا ننکانہ کے ضلعی صدر محمد اکرم گجر ضلعی چیئرمین رائے شاہجہان جنرل سیکرٹری رائے صدر کرامت غضنفر علی اور تمام محکموں کے ملازمین سمیت چیف ضلع کونسل فدا افتخار میر ڈی او پلاننگ طاہر محمود ڈی او فنانس محمد اسحاق ڈوگر نے کی۔ ریلی ڈی سی کمپلکس سے نکالی ۔ گوجرانوالہ سے گیپکو ملازمین پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی قیادت صدر انجینئرنگ ایسوسی ایشن مرزا فیصل نفیس شیخ امان میاں عبدالقیوم میاں عطاء الرحمان راشد رانا شہزاد عامر چیمہ ریجنل چیئرمین یونین جاوید ڈار ریجنل سیکرٹری میاں محمد اصغر عامر چیمہ صدر لیبر یونین ولی الرحمان ساجد ڈار ندیم بٹ و دیگر نے کی۔ مقامی سکول کی طالبات نے احتجاجی مظاہرہ کیا ڈائریکٹر طارق احسان اور اساتذہ کی بھی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ پنڈی بھٹیاں مختلف تنظیموں نے ریلیاں نکالیں چودھری بابر شفیق آرائیں انتصار حسین بھٹی سید شعیب شاہ نواز مولانا محمد دین ندیم حافظ اسرار احمد چشتی مولانا شاہد محمود مولانا نور احمد حیات مرزا ظفر سلیم چودھری محمد اویس آرائیں مولانا صابر حسین توحیدی نے خطاب کیا حاجی محمد نواز شاہین، مولانا اسرار احمد چشتی، مبشر الحسن قادری، زین امتیاز،غازی محمد شریف، اختر حسین چشتی اور زوہیب الحسن قادری، نور احمد حیات ، ذوالفقار علی شعبہ مجاہد حسین جابر جلال بھی موجود تھے۔ جماعت اسلامی نوشہرہ ورکاں کے زیر اہتمام محلہ رڑوالہ نوکھر روڈ سے ریلی نکالی گئی۔ نارنگ منڈی سے مسیحی برادری کی سنیکڑوں خواتین اور مردوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مسیحی رہنماؤں پاسٹر منیر شاہد جنرل کونسلر پرویز عزیز سوشل ورکر عابد انجم مبشر خالد پرویز اور مبشر نوید اشرف نے کہا کہ مسلمانوں کیخلاف برمی حکومت کا سفاکانہ برتاؤ اور انسانی سلوک قابل مذمت ہے۔ سانگلہ ہل میں مقامی ایپکا یونٹ نے ختم نبوت یوتھ فورس نے ریلیاں نکالیں۔ الطاف گھمن، اقبال شیخ افتخار واہلہ افضل طاہر محمود چٹھہ ساجد حسین صدیقی مقبول اور ضیابل نے خطاب کیا۔ خمم نبوت یوتھ فورس کی ریلی کی قیادت مرکزی صدر مولانا بدیع الزمان بھٹی و دیگر نے کی۔ علماء کرام نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ فی الفور مسلمانوں کی نسل کشی روکے۔امریکہ نے میانمار میں تشدد کے واقعات کی مذمت کردی ہے۔ پریس سیکرٹری وائٹ ہائوس کے مطابق میانمار میں جاری بحران پر گہری تشویش ہے۔