• news

دہشت گردی، کرپشن، جمہوریت میںتسلسل نہ ہونا بڑے مسائل ہیں، پوزیشن ہولڈرز

لاہور (میاں علی افضل سے) انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 201ء 7کے پوزیشن ہولڈرز نے جمہوریت کے تسلسل کا نہ ہونا، دہشت گردی اور کرپشن کو پاکستان کے سب سے بڑے مسائل قرار دے دئیے پوزیشن ہولڈر طلباء نے ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے تمام مذہبی جماعتوں کے اتحاد کو ناگزیر قرار دیا ہے پوزیشن ہولڈرز کا کہنا ہے ملک کا مستقبل طلباء کے ہاتھ میں ہے کامیابی اللہ تعالی کی مہربانی ہے روز کا کام روز کیا جائے تو کامیابی یقینی ہو جاتی ہے کامیابی میں اساتذہ کی رہنمائی نے اہم کردار ادا کیا تعلیم مکمل کرکے ملک وقوم کی خدمت کریں گے امتحان میں پہلی پوزیشن لینے والے عمر والد ارشد کا کہنا ہے کہ جمہوریت کا تسلسل نہ ہونا ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ملک میں جمہوریت رہے تو ترقی ہو سکتی ہے عمر نے کامیابی کو والدین کی دعائوں اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ قرار دیا اور کہا مستقبل میں یو ای ٹی میں داخلہ لوںگا اور انجنئیر بن کر ملک و قوم کی خدمت کروںگا۔ امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے عمر مختارنے کہا مستقبل میں ڈاکٹر بن کر ملک و قوم کی خدمت کرو ں گا کامیابی کے لئے بھرپور محنت ضروری ہے تمام مذہبی جماعتوں کا اتحاد ضروری ہے سیاستدان وقت کے ساتھ خود ہی ٹھیک ہو جائیں گے۔ پری انجئیرنگ میں پوزیشن لینے والے علی رضا نے کہا کامیابی اللہ کے کرم کا نتیجہ ہے مستقبل میں مکنیکل انجینئر بنوںگا۔

ای پیپر-دی نیشن