پرنٹ میڈیا سے متعلق مجوزہ قانون واپس لیا جانا خوش آئند ہے: پریس کونسل آف پاکستان
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پریس کونسل آف پاکستان نے حکومت کی طرف سے پرنٹ میڈیا سے متعلق مجوزہ قانون کا ڈرافٹ واپس لئے جانے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ ڈاکٹر ایم صلاح الدین مینگل کی چیئرمین شپ میں کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 19 کے خلاف کوئی قانون سازی نہیں کی جا سکتی۔ میڈیا قوانین میںکوئی بھی تبدیلی تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہی کی جا سکتی ہے۔ کونسل نے حکومتی مجوزہ قانون کو مسترد کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار کے منافی قرار دیا۔