• news

پاکستان کا پڑوسی ممالک تک فیری سروس شروع کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) نے پڑوسی ممالک تک فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کیلئے وزارت پورٹس اینڈ شپنگ نے منظوری دیدی ہے۔ نجی ٹی وی نے حاصل ہونیوالی دستاویزات کے حوالے سے بتایا کہ یہ فیری سروس دبئی، مسقط، اومان اور چاہ بہار تک شروع کی جائیگی۔دستاویزات کے مطابق فیری سروس ابتدائی طور پر کراچی سے گوادر اور چاہ بہار تک شروع کی جائیگی۔پی این ایس سی نے مسافروں کی سہولیات اور سکیورٹی کیلئے وزارت دفاع، وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ سے رجوع کرلیا۔دستاویزات کے مطابق مسافروں کیلئے کینٹین، پارکنگ اور ریسٹ رومز کیلئے تمام پورٹ اتھارٹیز کو ہدایات جاری کردی گئیں۔ خیال رہے کہ 7 نومبر 2015ء میں پاکستان اور ایران کے درمیان فیری سروس شروع کرنے سے متعلق معاملات طے پاگئے تھے۔ ابتدا میں بلوچستان اور ایرانی سرحد کے ساتھ امن عامہ کی مخدوش صورتحال کے باعث پاکستان سے ایران جانے والی زائرین کیلئے اس سروس کی تجویز سامنے آئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن