مہمند ایجنسی: سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ دھماکہ میں 5 سکیورٹی اہلکار زخمی
مہمند ایجنسی (آن لائن) مہمند ایجنسی بائیزئی کوڈاخیل میں بارودی سرنگ دھماکے میں 5 سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔ مہمند ایجنسی مقامی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز پاکستان افغانستان سرحدی دیہات بائیزئی سب ڈویژن کوڈاخیل میں کچی سڑک پر سکیورٹی فورسز کی راشن گاڑی پر بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،زخمی اہلکاروں میں حوالدار اسماعیل،لانس نائیک خان ولی،لانس نائیک آصف،لانس نائیک ادریس اور سپاہی کاشف شامل ہیں۔