• news

پاکستان اور آسٹریا کے درمیان سالانہ سیاسی مشاورت کا تیسرا دور

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان اور آسٹریا کے درمیان سالانہ سیاسی مشاورت کا تیسرا دور دفتر خارجہ میں منعقد ہوا۔ پاکستان کی طرف سے ایڈیشنل سیکرٹری برائے یورپ ظہیر جنجوعہ نے وفد کی قیادت کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں پر بات کی گئی اور اتفاق کیا گیا کہ سائنس و ٹیکنالوجی، دفاع، ثقافت، سرمایہ کاری اور معیشت کے متعدد شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے شاندار امکانات موجود ہیں۔ دونوں وفود نے علاقائی سلامتی کے منظر نامہ پر بھی غور کیا گیا۔ مہمان وفد کو بتایا گیا کہ ، افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان پرعزم ہے۔ انہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔آسٹریا کے وفد کو نیوکلئیر سپلائرز گروپ کی رکنیت کیلئے پاکستان کی کوائف پورے ہونے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا کہ گروپ میں نئے ارکان کی شمولیت کیلئے غیر امتیازی معیار اور طریقہ کار اختیار کیا جانا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن