قائمہ کمیٹی سیفران کا اجلاس‘ پاکستان کے باقاعدہ قوانین کو فاٹا تک توسیع دینے کی تجویز
اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران نے تجویز دی ہے کہ صرف ٹرائبل ایریا ز رواج بل 2017ء وضع کرنے کے بجائے پاکستان کے باقاعدہ قوانین کو فاٹا تک توسیع دی جائے۔ کمیٹی کا اجلاس پیر کو چیئرمین کمیٹی محمد جمال الدین کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا جس میں ٹرائبل ایریاز رواج بل 2017(ترمیمی بل ) پر تفصیلی غور کیا گیا۔ بل کو اس سفارش کے ساتھ ڈیفر کر دیا گیا کہ کمیٹی کا آئندہ اجلاس جلد بلایا جائے گا۔ جس میں ٹرائبل ایریاز رواج بل 2017ء (ترمیمی بل) پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ اجلاس میںالحاق کرنے والی ریاستوں (نجی رقوم اور استحقاق کا خاتمہ) بل 2017کی مخصوص ترامیم کے ساتھ اتفاق رائے سے منظوری دی۔